بارہ ربیع الاول کا جلوس
الحمد للہ ہرسال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کی ۱۲ تاریخ کو نہایت عقیدت و پر جوش انداز میں منایا گیا ۔ صبح کا آغاز مرشد کریم کے پوتے سائیں نصراللہ شاہ بخاری دامت برکاتہم کے جلوس سے ہوا ۔ جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور یہ جلوس درگاہ حسین آباد سے ہوتا ہوا قمبر شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا شہر کے وسطی بازار میں رکا جہاں نعت خوانی ہوئی اور سائیں نصراللہ شاہ بخاری دامت برکاتہم نے شرکاء سے خطاب فرمایا ۔