ذکر کا طریقہ

شیخِ طریقت ،رہبر شریعت ، قاطع شرک و بدعت ، امیرِ اَہلسنّت ، حضرت قبلہ سیّد غلام حسین شاہ  غفاری نقشبندی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالی اپنے مریدوں کو صبح شام جو ذکر کرنے کی تلقین فرماتے ہیں اسکا طریقہ آسان الفاظ میں ملاحضہ ہو۔

فجر نماز کے بعد۔اول تعوز کے بعد 1 مرتبہ سورہ فاتح 11 بار سورہ قریش11  بار سورہ اخلاص پڑھہیں اور پھر دعاءِ ختم پڑھہیں اور اسکے بعد اپنے قلب پر دیھان رکھتے ہوئے دل میں خیال رکھیں تصّور رکھیں کہ دل ذکر کر رہا ہے اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو۔حضرت قبلہ مرشد کریم فرماتے ہیں جتنا زیادہ مراقبہ ہوگا اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔

عشاء نماز کے بعد۔ اوّل تعوز پھر لاالہ الا اللہ ۱۰۰ مرتبہ اور آخر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر پھر اسی طرح 200 مرتبہ مکمل کریں۔ اور اسکے بعد نظر اپنے قلب پر کرتے ہوئے مراقبہ کریں اور اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو کا تصور ، خیال کریں کہ دل اللہ کا ذکر کر رہا ہے۔ جتنا زیادہ ہوسکے اس ذکر کو کریں لیکن کم از کم ۵ منٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ ہمارے مرشد کریم کا فرمان ہے اس سے زیادہ کریں لیکن اس سے کم نہ کریں۔

 حضرت قبلہ مرشد کریم فرماتے ہیں 24 گھنٹوں میں کسی خاص وقت کو مقرّر کرکے اس میں کم از کم ۱۰۰ مرتبہ نبی اکرم ﷺ پر دُرود پڑھو جس سے آپ ﷺ سے سچی محبت نصیب ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)