درگاہ حسین آبادمیں عید میلادالنبی ﷺ
درگاہ حسین آبادمیں عید میلادالنبی ﷺ
بارہ ربیع الاول کی مناسبت سےقمبر شریف میں متعدد پروگرام منعقد ہوتے ہیں جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس سال حضرت کے ساتھ
اس پرنور موقع پر اس دن کو منانے کا موقع نصیب ہوا بہت ہی پُر کیف نظارے تھے۔ صبح ہوئی تو معلوم ہوا کہ حضرت کے پوتے سیّد نصر اللہ شاہ دامت برکاتہم
اپنی قیادت میں جلوس لے کر قمبر شہر نکلیں گے اورواپسی پر حضور مرشد کریم دعا فرمائیں گے جس میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی ۔ ایسا پُرکیف منظر تھا
جسے الفاظوں میں بیان کرنا نہایت مشکل ہے ہرطرف عاشقانِ مصطفی ﷺ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے نظر آتے۔ جلوس کی درگاہ واپسی پر حضرت نے دعا فرمائی
اور پھر اعلان ہوا کہ قمبر شہر کے وسطی بازار میں جلسہ ہے جہاں نعت خوانی ہوگی اور آپ مرشد کریم تقریر فرمائیں ۔ لنگر عام کے بعد تمام لوگ حضرت کی
سربراہی میں ایک ریلی کی شکل میں وہاں پہنچے جس میں ہزاروں لوگ آپ کے استقبال میں منتظر تھے۔ اس جلسے میں خوب محفل نعت ہوئی اور پھر آپ
کا عالیشان بیان مبارک ہوا اور واپسی پر دعاء ہوئی۔ مغرب کے بعدشہداد کوٹ میں آ پکا جلسہ تھا جس میں ہم سب حضرت سائیں کے ساتھ روانہ ہوئے اور وہاں
بھی خوب آب وتاب تھی ہرطرف فقراء کا جمےغفیر تھا ۔ اس جلسے کے بعد ایک مقامی ڈاکٹر صاحب نے اپنے گھر پر محفل نعت و تعام کا اہتمام کیا تھا جس میں
بہت لطف آیا۔ اس طرح بارہ ربیع الاول کو ایک عالیشان انداز دن گزارنے کا موقع نصیب ہوا۔ الحمدللہ حضرت سائیں نے خوب اپنی قربت کا موقع عطاء فرمایا
اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ماشاء اللہ۔
فقیر سید زاہد حسین شاہ بخاری (حسینی)